بھٹکل:2/ جولائی (ایس او نیوز)لائنس کلب مرڈیشور کی جانب سے یوم صحافت اور یوم ِ طبیب کے موقع پر بحیثیت ڈاکٹر کے فرائض انجام دیتے ہوئے سماجی پہچان بنانے والے شرالی کے ڈاکٹر آر وی صراف کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی ۔
اپنے گھر میں تہنیت قبول کرنے کے بعد ڈاکٹرصراف نے کہاکہ دن رات مریضوں اور عوامی خدمت میں مصروف رہنے والوں کی ہر طرف ستائش اور تعریف ہوتی رہتی ہے ، مگر انہیں شکر کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔ اسی طرح انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ کسی اداروں کے بجائے ڈاکٹروں کا جن مریضوں نے علاج کیا ہے شفا ء کاذریعہ بنے ہیں اگر وہ لوگ آکرآج کے دن ڈاکٹروں کی تہنیت کرتے تو معنویت میں اضافہ ہوتا۔ ڈاکٹروں کو صلاح دیتے ہوئے انہوں کہا کہ دوائیاں دینے سے پہلے مریض کے مرض کی تشخیص ایک فن ہے ، اس سلسلے میں ڈاکٹروں کوعوامی سطح پر بہتر رائے بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے ۔
اسی طرح یوم صحافت کی مناسبت سے مقامی رپورٹر اُلاس شانبھاگ کی بھی تہنیت کی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اور آئی ایس آئی کے صدر ڈاکٹر سنیل جتن نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ لائنس کلب کے سابق صدر منجوناتھ نائک، سکریٹری ناگیش مڈیوال ، منجوناتھ دیواڑیگا، گجانن شٹی ، ڈاکٹر ہری پرساد کنی ، ڈاکٹر وادی راج ، ڈاکٹر جگدیش جین وغیرہ موجود تھے۔